43

پلئیرز بالی ووڈ فلم “لگان” دیکھیں، احمد شہزاد کا مشورہ

[ad_1]

بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے پلئیرز کو بالی ووڈ معروف لگان دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد شہزاد نے پاکستانی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے بورڈ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلئیر جذبے کیلئے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: “بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے”

احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم کچرا جیسے بولر ہی آئیں کیا جس نے انگلیںڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا یا وہ بھی نہیں مل رہا کیونکہ ہمارے اسپنرز کو چائے پانی سے فرصت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو آرام کا مشورہ؛ شان مسعود “ناکام کپتان” قرار

پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر جو ٹیم آرہی ہے مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست کھائی، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف گھٹیا اور بری پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا کی ذریعے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے، سلیکٹرز اور چیئرمین کو نوجوان پلئیرز کو موقع دینا پڑے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں