39

دوست اغوا کے بعد قتل؛ ملزم کو 27 سال قید، 5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

[ad_1]

 کراچی: عدالت نے دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 27 سال قید اور مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ میں شہری کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سمیر خالد عرف سنی کو مجموعی طور پر 27 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نےمجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

پراسیکیوشن کے مطابق 7 جنوری 2022 کو محمد علی نے تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میرا بیٹا فاروق علی کام کے لیے گھر سے نکلا تھا مگر واپس نہیں پہنچا۔ مدعی نے بیٹے کی تلاش کی کوشش کی مگر وہ کہیں نہیں ملا۔ بیٹے کے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مدعی کو معلوم ہوا کہ آخری بار سنی نامی دوست کے ساتھ تھا۔

سنی سے رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ فاروق اسے گلستان جوہر میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کی اور عینی شاہد کی مدد سے ملزم سمیر خالد عرف سنی کو گرفتار کیا، جس میں ملزم سمیر خالد نے اغوا اور قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں