38

نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام،  پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار

[ad_1]

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:فائل

رینالہ خورد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائے وے پر پی ٹی آئی کے پرچموں کے ساتھ 15 سے 16 افراد آئے۔ ان افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں کی مدد سے نیشنل ہائے وے بلاک کردی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر ہونے کی وارننگ دی گئی تاہم وارننگ کے بعد منتشر نہ ہونے والے 6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں میں بلال عمر، ارسلان جمشید، اعجاز علی، جاوید اقبال، صائم رشید اور عبدالرحمن بدر شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں