50

کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

[ad_1]

والدین بچوں کو خناق سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں، ماہرین:فوٹو:فائل

والدین بچوں کو خناق سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں، ماہرین:فوٹو:فائل

کراچی سمیت سندھ بھرمیں رواں سال بھی خناق کے سبب اموات جاری ہیں اور اب تک خناق کی بیماری سے 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے  تصدیق کی ہے کہ رواں سال کراچی سمیت صوبے بھرمیں خناق کے 166 کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے73 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ گذشتہ سال خناق کے سبب سندھ بھر میں 55 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے انچاس کیسزکا تعلق کراچی سے تھا۔

انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں خناق سے متاثرہ 12 مریض زیرعلاج ہیں۔ ماہرمتعددی امراض ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ خناق قابل علاج مرض ہےاور بیکٹریا سے پھیلتا ہے۔ انسان کے گلے، ناک اور ٹانسلز کو متاثر کرتا ہے۔ خناق انفیکشن 2 سے 5 دن میں ظاہر ہوتا ہے۔  بیماری سے بچاؤ کے لیے 4 ماہ کی عمر میں بچے کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے والدین پرزوردیاہے کہ بچوں کوخناق کی ویکیسن لازمی لگوائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں