[ad_1]
شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
شارجہ میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 116 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جارجیا پلیمر نے نصف سنچری اسکور کی۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، چماری اتھاپتو 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
سری لنکا کو اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو دو میں کامابی ملی اور ایک میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ پیر کو پاکستان کیخلاف دبئی میں کھیلے گا۔
[ad_2]
Source link