[ad_1]
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی سخت ممانعت ہے جبکہ تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے لہذا کوئی بھی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کرے اور خصوصی طور پر ریڈ زون و تین تلوار کے ایریا میں آج بروز اتوار کسی بھی قسم کی کوئی بھی ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور جو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا یا پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے سخت ایکشن لیا جائیگا ۔
[ad_2]
Source link