[ad_1]
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئین کے برخلاف شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا
شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شاہ فرمان کو گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے آئین کے برخلاف اقدام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر انہیں سینئر وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link