[ad_1]
کراچی: گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق بابو پٹھانی چوک کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا ٹکراؤ ہوگیا جس میں پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عصمت اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خولز، نقدی، 3 موبائل فونز اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link