[ad_1]
نیبراسکا: امریکا میں ایک شخص نے سالگرہ سے ایک دن قبل دو لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر سالگرہ کا تحفہ وصول کر لیا۔
امریکی ریاست نیبراسکا کے چھوٹے سے علاقے اسپرنگ فیلڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل ہینریک کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں ایک پِٹ اسٹاپ پر تھے جب انہوں نے ایک شخص کو لاٹری خریدتے ہوئے دیکھا اور فیصلہ کیا کہ وہ بھی ایک لاٹری خریدیں گے۔
انہوں نے ایک 20 ڈالر ٹائٹینیئم ٹکٹ کا انتخاب کیا اور اپنا انعام دیکھ کر حیران رہ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے سوچا کہ ان کا 20 ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ انہوں نے ٹکٹ کو کھرچنا جاری رکھا کہ ممکن ہے انعام 200 ڈالر کا ہو۔ بعد میں انہیں ایک کوما دکھائی دیا۔
بالآخر پورا کارڈ کھرچ کر انہیں معلوم ہوگیا کہ سالگرہ سے ایک روز قبل انہوں نے دو لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔
[ad_2]
Source link