40

بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں دو اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان

[ad_1]

پلئینگ الیون میں نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: فائل)

پلئینگ الیون میں نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے میچ میں دو اسپنرز کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے ملتان ٹیسٹ کے اسکواڈ کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے اور پلئینگ الیون میں نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

نوجوان اسپنر ابرار احمد بخار اور جسم میں تکلیف کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے وہ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا تاہم حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔ سلیکٹرز اور کوچز لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پلئیرز بالی ووڈ فلم “لگان” دیکھیں، احمد شہزاد کا مشورہ

قبل ازیں گزشتہ روز 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں