32

موجودہ سیاسی صورتحال، جماعت اسلامی کے تمام ارکان کا اجلاس آج ہوگا

[ad_1]

 لاہور: ملک کی موجود سیاسی صورت حال کے تناظر میں جماعت اسلامی کے تمام ارکان کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن تاریخی اجلاس کی صدارت کریں گے اور صبح 11:15 بجے 46ہزار ارکان سے خطاب کریں گے۔

ملک بھر سے جماعت اسلامی کی خواتین ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، جماعت اسلامی کے اراکین کے لیے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال کے علاوہ آئینی ترامیم اور بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس، آئی پی پیز اور حکومتی معاہدے پر بات ہوگی، حق دو عوام کو تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کسی بھی پارٹی کی طرف سے براہ راست تمام ارکان کی شرکت کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں