29

کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان

[ad_1]

  کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے سے خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ چند علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں