33

کراچی؛ صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

[ad_1]

گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے صدر میں اسپشل انویسٹیگیشن یونٹ ( ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

ایس آئی یوپولیس کی جانب سے ہوٹل وگیسٹ ہاؤسزکے خلاف کارروائی کے دوران صدر کے علاقےمیں واقع 2 ہوٹل نیوالمدینہ اورڈی پیرس میں چیکنگ کے دوران ایس ایس او پیز کی بے ضابطگی پائی گئی۔ ہوٹل نیوالمدینہ میں عارضی رہائش اختیار کرنے والے3 افراد اورایک جوڑے کودستاویزات مکمل نہ ہونے پرقانونی کارروائی کے لیے صدرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ اس شخص کو بھی قانونی کارروائی کے لیے صدر پولیس کے حوالےکردیا گیا۔  تمام افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں