[ad_1]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان کی پرانی وکٹ پر کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے تیار کی گئی پچ پر ہی دوسرا ٹیسٹ کروایا جائے گا، تاہم اس پچ کو اسپن ٹریک بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
پاکستانی ٹیم اسپین ٹریک کی وجہ سے ہی پلئینگ الیون میں 2 اسپنرز کو شامل کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ ابرار احمد جسم درد اور بخار کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا
ملتان ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کے ساتھ طویل گفتگو کی تاکہ پچ سے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اس پچ پر 26 وکٹوں کے نقصان پر 1,599 رنز بنے تھے۔
مزید پڑھیں: بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان
پاکستان پہلے بینٹگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلیںڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 بعدازاں پاکستانی ٹیم 220 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ سابق انگلش کرکٹر نے پچ کو ‘بالرز کا قبرستان’ قرار دیدیا
دوسری جانب ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی واپسی کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ دونوں ٹیمیں 15 اکتوبر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
[ad_2]
Source link