35

سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

[ad_1]

  کراچی: سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے منظوری دینے والے وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

ترجمان وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اداروں کے متنازعہ فیصلوں پر سندھ کو تحفظات ہیں، فیصلے کے خلاف وفاق کے آگے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شدید اعتراضات اور سی سی آئی میں ہونے کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا ہے لہٰذا مظوری دینے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ یہ فیصلہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے اور اس سے سندھ کی زمین بنجر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبے کی منظوری دی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں