37

لاہور؛ سبزی منڈی میں آئے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا  گروہ گرفتار

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

 لاہور: نشتر کالونی، چوکی سبزی منڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منڈی میں آئے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا متحرک گروہ گرفتار کر لیا۔

چوکی انچارج کامران ورک کے مطابق ملزمان کو سبزی منڈی پارکنگ ایریا سے گرفتار کیا گیا ملزمان عامر اور امین سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں اور ایک عدد پستول بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گینگز کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں