49

روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل

[ad_1]

 (فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: حسیب اللہ اور مہران ممتاز کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر اور آل راونڈرمعاذ صداقت کو پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یہ فیصلہ  اول الذکر کرکٹرز کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی  پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد کیا گیا، اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمزایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ نیشنل بنک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرپر جاری ہے، تیسرے روز اتوارکو ٹیم کے مزید 6 کھلاڑیوں نے کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی۔

ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل مہران ممتاز ہفتہ کو پاکستان شاہینز کے کیمپ میں شامل ہوئے تھےجبکہ گزشتہ شب میں رپورٹ کرنے والے حسیب اللہ قومی اسکواڈ  میں نام آجانے کے بعد کیمپ چھوڑ گئے، کیمپ کے آخری روز منگل کوپاکستان شاہینز ٹیم  اوول گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلے گی۔

کپتان محمد حارث میڈیا ٹاک کریں گے ، اسکواڈ  اگلے روز اپنی منزل  کی جانب روانہ ہوگا، ایونٹ18 تا 22 اکتوبر مسقط کے عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا،پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 19 اکتوبرکو گزشتہ برس کی فائنلسٹ بھارت اے سے کھیلے گی، 21 اکتوبر کو میزبان عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای سے گروپ میچز طے ہیں۔عبدالصمد، احمد دانیال، یاسرخان اورزمان خان پہلی بارپاکستان شاہینزکی نمائندگی کریں گے۔

ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز بھارت اے، اومان  اور یو اے ای  شامل ہیں، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، فائنل 27 اکتوبر کو طے ہے۔

پاکستان شاہین اسکواڈ:

محمد حارث (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، روحیل نذیر، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسرخان اور زمان خان

ٹیم مینجمنٹ:

ٹیم منجمنٹ میں عمررشید ہیڈ کوچ ومنیجر، عمران فرحت بیٹنگ کوچ، رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ، عثمان ہاشمی انالسٹ اور سید محمد اسد فزیو تھراپسٹ  کی ذمہ دری ادا کررہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں