45

 کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

[ad_1]

  کراچی: شیرشاہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر رکشے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ عالیہ کے نام سے ہوئی ہے مرنے والی خاتون کے تین بچے صفان ، آیان ، فائزہ ایک خاتون نور بی بی اور ڈرائیور جنید احمدشام ہے۔

پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں