34

اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

[ad_1]

 پشاور: اسلام آباد میں ‏15 اکتوبر کو احتجاج کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے چاروں ریجنز کے عہدیداروں، ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور احتجاج کی صورت میں انتظامات کے لیے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال مؤخر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر 14اکتوبر تک عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروائی گئی تو احتجاج کی کال کو مؤخر نہیں کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں