[ad_1]
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز کردیے۔
ہائی کورٹ میں فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ایف آئی اے سے کارکردگی رپورٹ طلب
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا، ہمارے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنی جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر فلک جاوید کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے جعلی نازیبا ویڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
ان کا مؤقف ہے کہ فلک جاوید نے ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔
[ad_2]
Source link