34

ڈیڑھ سالہ بچی، 3 سالہ بچے کے قاتل کو 2 بار سزائے موت کا حکم

[ad_1]

بچوں کے قاتل کے خلاف 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

بچوں کے قاتل کے خلاف 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور کی عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی فاطمہ اور 3 سالہ بچے عاطف کے قاتل کو 2 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے جج رمضان کچھی نے ڈیڑھ سالہ فاطمہ اور 3 سالہ عاطف کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم شہباز کو 2 بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم شہباز کو بچوں کے والدین کو زخمی کرنے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔  عدالت نے ملزمان اعجاز اور امتیاز کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں