54

ہرن کو اژدہے کا نوالہ بننے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

[ad_1]

ہماچل پردیش: حال ہی میں بھارت میں پیش آئے ایک واقعے میں شہریوں نے ہرن کے ایک بچے کو ایسے وقت میں بچا لیا جب ایک اژدہا اسے نگل رہا تھا۔

ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں مقامی لوگ ایک ہرن کے بچے کو بچانے کی کوشش کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

اس واقعے کی فوٹیج جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کررہی ہے، میں مقامی لوگوں کو اژدہے کے گلے میں پھنسے ہوئے ہرن کو آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد حیوانیاتی دنیا میں انسانی مداخلت پر تنقید ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان نے X پر شیئر کیا جہاں انہوں نے اپنے پیروکاروں سے ایک سوال بھی پوچھا کیا کہ اس ویڈیو میں جو کچھ مقامی لوگ ہرن کو  اژدہے کے منہ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا آپ کے خیال میں قدرتی دنیا میں اس طرح کی مداخلت کرنا درست ہے؟۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مقامی لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی قسمت کا تعین کرنا انسانوں کا کام نہیں۔

ایک شخص نے بتایا کہ وہ ہرن اسی وقت مر گیا تھا جب وہ اژدہے کے گلے میں گیا اور دم گھٹ گیا، اب مردہ ہرن کو آزاد کرنے کے لیے اژدہے کو مارنے کا کیا مطلب؟



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں