[ad_1]
کراچی: این آئی سی ایچ میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد او پی ڈی میں ڈاکٹرز کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا۔
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے بعد انتظامیہ اور احتجاجی ڈاکٹرز کے درمیان ذاکرات کامیاب ہو گئے اور ڈاکٹروں نے تمام او پی ڈیز کھول دیں جب کہ نئے مریضوں کا داخلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ انتظامیہ نے ہمارے دیگر مطالبات کی منظوری کی بھی یقین دہانی کروائی ہے، جس کے بعد اب ہم سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرتے رہیں گے، تاہم احتجاج ختم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ این آئی سی ایچ میں ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ 4 روز سے جاری تھا۔
[ad_2]
Source link