[ad_1]
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سے قطری شاہی خاندان کے رکن نے ملاقات کی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قطر شاہی خاندان کے شیخ طلال خلیفہ الثانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دے کر قطر سمیت دیگر ممالک میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔ یہ نوجوان نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کریں گے بلکہ ملک کے لیے قیمتی زر مبادلہ بھیجنے کا ذریعہ بنیں گے۔
شیخ طلال نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے قطر میں روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔
[ad_2]
Source link