[ad_1]
ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے، سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔
اظہر محمود نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھی اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں۔
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم تنگ نہیں کرتا، امید ہے اس بار بال اسپن ہوگا اور کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔
[ad_2]
Source link