51

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

[ad_1]

بھارتی صحافی برکھا دت نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی

بھارتی صحافی برکھا دت نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی

 لاہور: بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برکھا دت نے لاہور میں سابق ویراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کے وفود کے پاکستان پہنچنے کے بعد چینی وزیراعظم بھی آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی کوریج کی غرض سے کئی ممالک کے میڈیا کے نمائندے پاکستان آئیں گے۔

قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔

دریں اثنا بھارتی وزیرخارجہ سبرامینم جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا تھا۔ انہوں نے ایک تقریب میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہمجھے توقع ہے کہ میڈیا کی بھرپور توجہ ہوگی کیونکہ تعلقات کی نوعیت ایسی ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں یہ اجلاس کثیرالملکی ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں