33

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

[ad_1]

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی 341 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

رنگ روڈ پشاور پر دو کاروائیوں میں  128.400 کلو افیون، 72 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ لاہور میں احمد علی روڈ پر ملزم سے 26.400 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کراچی میں جمالی پل سروس روڈ پر ملزم سے 57.6 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اٹک ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص سے 10 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے  8.4 کلو چرس اور 1.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزمہ سے 3 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں