[ad_1]
ملتان: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر کو شامل نہیں کیا گیا، پاکستان ٹیم 3اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ کھیلے گا جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال پیس اٹیک کریں گے۔
ٹیم میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ کامران غلام ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔
مزید پڑھیں؛ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود
بقیہ کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ ہیں۔
قبل ازیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
[ad_2]
Source link