[ad_1]
واشنگٹن: ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے نئے مشاہدات نے تجویز کیا ہے کہ ایک قریبی اجنبی سیارہ کُلی طور پے بھانپ سے بنا ہوا ہے۔
یہ سیارہ جو کہ زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے، کو GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے۔
یہ ہماری زمین کے سائز سے دُگنا اور ہمارے سیارے سے تین گُنا زیادہ ماحولیاتی حجم کے ساتھ تقریبا مکمل طور پر پانی کے بخارات پر مشتمل ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم کے رکن اور مشی گن یونیورسٹی کے سابق انڈر گریجویٹ طالب علم ایشان راؤل جو یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں ہیں، نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم ایسا سیارہ دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بنا ہے جس سے یہ ایک ایسی دنیا بن جاتی ہے جسے ہم ‘بھانپ کی دنیا’ کہہ سکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link