40

پاکستانی ٹینس پلیئر گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول جوبلی گیمز کیلیے منتخب

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کے ٹینس پلیئر مستنصر علی خان گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول جوبلی گیمز کے لیے منتخب ہوگئے۔

مستنصر علی خان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جو آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم سے کھیلتے ہیں۔ مستنصر علی خان نے نیشنل کوالیفائر ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

ترجمان پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق مستنصر علی خان گلگت کے پہلے قومی کھلاڑی ہیں جو گزشتہ پانچ سال سے پی ٹی ایف کے زیر اہتمام ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے مستنصر علی خان کو مبارک باد دی ہے۔ گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول جوبلی گیمز اگلے سال دبئی میں ہوں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں