[ad_1]
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کی خبروں کو باعث تشویش قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیئے: فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
انہوں نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔
فخر زمان کو اپنے بیان کے متعلق وضاحت جمع کرانے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link