[ad_1]
کراچی: شہر قائد کے حلقہ این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رکاوٹ ڈالنے، بیلٹ پیپر چوری کرنے اور جلانے کا واقعہ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود نے حکیم بلوچ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
آزاد امیدوار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس پر حملہ کیا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں موجود عملے اور دیگر کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی پی کے کارکنوں نے بیلٹ پیپر کے بورے زبردستی چھینے اور ایک بیلٹ پیپر کا بورا جلا دیا جبکہ ایک اپنے ساتھ لے کر بھاگ گئے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ حرکت توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
[ad_2]
Source link