35

کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

[ad_1]

  کراچی: وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی کے قیام کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر اے آئی جی آپریشنز نے 13 اکتوبر بروز اتوار کو پریس کلب پر احتجاج کے دوران خواتین اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق 3 رکنی کیمٹی کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا حسین مستوئی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ مذکورہ واقعہ کی مکمل اور جامع انکوائری رپورٹ مرتب اور اپنی سفارشات کے ساتھ 5 روز میں وزیر داخلہ سندھ کو ارسال کرینگے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں