[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریض اسپتال داخل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز میں کانگووائرس کا شکار ایک اور مریض داخل کیا گیا ہے۔ 18 سالہ نصرت اللہ (مریض) کا تعلق چمن سے ہے۔
مریض کے خون کے ٹیسٹ میں کانگووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
بلوچستان میں نیا مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال کانگووائرس کایہ 38 واں پازٹیوکیس ہے۔
[ad_2]
Source link