40

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی

[ad_1]

نظر بندیوں کے حکم نامے اپنی میعاد پوری ہونے پر غیر مؤثر ہو چکے ہیں، سرکاری وکیل

نظر بندیوں کے حکم نامے اپنی میعاد پوری ہونے پر غیر مؤثر ہو چکے ہیں، سرکاری وکیل

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس مسلسل ہراساں کر رہی ہے، عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزاروں کی سات دن کے لئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، سات روزہ مدت مکمل ہونے پر ان سب کو رہا کر دیا گیا ہے، لہذا نظر بندیوں کے حکم نامے اپنی میعاد پوری ہونے پر غیر مؤثر ہو چکے ہیں۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کے بعد درخواست نمٹا دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں