53

وزن کم کرنے والی ادویات کیا خودکشی کا رجحان پیدا کرتی ہیں؟

[ad_1]

مقبوضہ یروشلم: کئی والدین یا ڈاکٹر اس بات پر فکر مند نظر آتے ہیں کہ بچوں اور نوعمروں میں وزن کم کرنے والی ویگووی  جیسی ادویات نفسیاتی خطرات بڑھا سکتی ہیں بشمول خودکشی کے رجحانات وغیرہ۔

لیکن 54,000 سے زیادہ امریکی نوجوانوں پر مشتمل ایک نئی تحقیق میں ایسا کوئی تعلق نہیں پایا گیا ہے۔

محققین نے رپورٹ کیا کہ درحقیقت مٹاپے کے شکار بچے جنہوں نے دوا کا استعمال کیا ان میں خودکشی کے خطرات ان نوجوانوں کے مقابلے میں 33 فیصد کم پائے گئے جنہوں نے ایسی دوا استعمال نہیں کی۔

یروشلم کی حداسہ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر لیا کریم کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کہا کہ ویگووی جیسی دوائیوں کے استعمال سے ذہنی نقطہ نظر کو فروغ ملنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

ایک تو بہت واضح ہے: “جوانی کے دوران مُٹاپا بذات خود زندگی کے گھٹتے ہوئے معیار اور نفسیاتی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے”۔

محققین نے بتایا، ’لہذا جیسا کہ ویگووی جیسی ادویات نوجوانوں کو وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہیں، ان کے خودکشی کے خیالات کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے۔

مذکورہ بالا نتائج جریدے جاما پیڈریاٹرکس میں شائع ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں