[ad_1]
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 2 مسافر خواتین کو گرفتار کرلیا۔
مسافر خواتین کی شناخت پتل خاتون اور سبحانہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین سے تفتیش کی گئی تو وہ کسی قسم کی ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہیں۔ ان کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے کوئی رقم بھی موجود نہ تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر خاتون سبحانہ کا بیٹا غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے جو عمرہ ویزا پر 2022ء میں سعودی عرب گیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link