43

حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

[ad_1]

 پشاور: عدالت نے صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، عالیہ حمزہ، اور راجا بشارت کی حفاظتی ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکومت کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روک دیا۔

دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن ہمیں اس کی کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کریں کہ ان کے خلاف کتنے مقدمات ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے جتنے مقدمات ہیں، اس کی تفصیل فراہم کریں۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور راجا بشارت کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ 31 اکتوبر تک درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے 31 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں