[ad_1]
کراچی: ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے آن لائن مواد میں خودکار اعتدال سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے سال 2024 کے دوران پاکستان میں 3 کروڑ 7 لاکھ 9 ہزار 744 سے زائد ویڈیوز حذف کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف ٹک ٹاک نے اپنی دوسری سہہ ماہی کمیونٹی انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا ہے۔ یہ سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران حذف کے گئے کانٹنٹ اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کردیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔ ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنےاور لاکھوں کانٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ، پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز حذف کیں۔ اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔
یہ تکنیکی ترقی ٹک ٹاک کو اُس کی اعتدال پسندی کی کوششوں میں اضافہ کرنے اور اپنی بڑھتی ہوئی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ ٹک ٹاک اب 98.2 فیصد پر فعال تشخیص کی شرح کے ساتھ صارفین کے نقصان دہ کانٹنٹ کا سامنا کرنے سے قبل اس کو حذف کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوگیا ہے۔
[ad_2]
Source link