48

ٹک ٹاک نے سال 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا

[ad_1]

  کراچی: ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے کانٹینٹ میں اعتدال سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے سال 2024 کے دوران پاکستان میں 3کروڑ 7لاکھ 9ہزار 744 سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا ہے۔

ٹک ٹاک نے اپنی دوسری سہ ماہی کمیونٹی انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے۔ سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران حذف کیے گئے کانٹنٹ اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔ ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنے اور لاکھوں کانٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ، پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز حذف کیں۔ اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یہ تکنیکی ترقی ٹک ٹاک کو اُس کی اعتدال پسندی کی کوششوں میں اضافہ کرنے اور اپنی بڑھتی ہوئی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ ٹک ٹاک اب 98.2فیصد پر فعال تشخیص کی شرح کے ساتھ صارفین کو اس کا سامنا کرنے سے قبل نقصان دہ کانٹنٹ کو حذ ف کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔

رپورٹ میں بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50فیصد کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس سے ٹک ٹاک کے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کی درستگی اور تاثیر کو تقویت ملتی ہے چونکہ ٹک ٹاک اعتدال پسندی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، شفافیت اور پلیٹ فارم کی حفاظت کے لیے اس کا عزم سب سے آگے ہے، جو پاکستان اور عالمی سطح پر اپنے متنوع صارفین کی بنیاد کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

سال 2024 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی انسائٹس اور ٹک ٹاک کے کانٹنٹ کی ہدایات، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں