[ad_1]
لاہور: سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کے شوہر، ساس ، سسر اور نند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
باغنپورہ کے علاقے میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ پولیس نے مقتولہ ہما کے والد کی مدعیت میں اس کے شوہراسد ، ساس، سسر اور نند کے خلاف درج کرلیا۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسد نے میری بیٹی ہما سے پسند کی شادی کی تھی، شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے، اور سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر میری بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
[ad_2]
Source link