[ad_1]
ملتان: شجاع آباد کے علاقے میں زہریلا پانی پینے سے 30 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، جن کی مالیت 20 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مویشیوں کی زہریلے پانی سے ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تحصیل شجاع آباد کے علاقے راجا رام میں پیش آیا، زہریلا پانی پینے سے ہلاک ہونےو الے جانوروں میں بھیڑ بکریاں شامل ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کے مطابق زہریلے پانی سے 30 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کی حالت غیر ہے جن کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق یہ چرواہے سندھ کے شہر گھوٹکی کے رہائشی ہیں اور وہاں چارے کی قلت کے باعث پنجاب میں آئے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکت سے ہونے والے 20 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کی وجہ سے مویشی مالکان صدمے سے نڈھال ہیں۔
[ad_2]
Source link