[ad_1]
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق باغبانپورہمیں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ بہو ہما جاں بحق ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقتولہ کے والد مشتاق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، جعفر، راحیلہ، کائنات کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جو گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارر رہی ہے۔ پولیس افسر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
ایف آئی آر میں مقتولہ کے شوہر، ساس ،سسر اور نند کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ والد نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اسد نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی ، جس کے بعد وہ اور سسرالی آئے روز بیٹی پر تشدد کرتے تھے۔ سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔
[ad_2]
Source link