48

کراچی؛ بلدیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کمسن لڑکی زخمی

[ad_1]

  کراچی: بلدیہ روبی موڑ فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق جبکہ کمسن لڑکی زخمی ہوگئی، متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کی زد میں دوسری موٹر سائیکل پر والد کے ہمراہ سوار 8 سالہ انشا زخمی ہوگئی تھی۔

زخمی کمسن لڑکی کے والد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جسے طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ متوفی نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے چھیپا سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔

اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں