[ad_1]
لاہور: انڈونیشا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبہ نے ملک کا نام روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈنیشیا میں چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں 73کلو گرام کیٹیگری میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبہ ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ملیحہ علی کا تعلق ہنزہ گلگت بلتستان سے ہے۔
لاہور گریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نےکہا کہ ملیحہ امتیاز کی کامیابی ہمارے ادارے کا طرہ امتیاز ہے ۔ ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ کی 73کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر پورے اسٹاف کی طرف سے باصلاحیت طالبہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وطن عزیز کے عالمی وقار اور گلگت بلتستان کی عزت میں اضافےکا موجب بنی ہے۔ لاہور گریژن یورنیورسٹی اپنے ہونہار طالب علموں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
[ad_2]
Source link