[ad_1]
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی قیادت علاقائی سطح پر زیادہ سے زیادہ دورے کرے گی جبکہ تنظیمی ذمہ داران کوعلاقوں میں غیرفعال کارکنان کو فعال کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے تنظیمی سرگرمیوں میں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی جس کے کارکنان کے اجلاس منقعد کئے جائیں گے جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی خدمات حاصل کی جائیں گے۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کے بعد تنظیمی معاملات کو فوکس کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی ہدایت جا ری کردی ہے وہ علاقوں میں عوام کو مسائل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مختلف یوٹیلٹیز اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرے تاکہ عوامی مسائل حل کئے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے سرجوڑکر بیٹھ گئی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ جلد ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی فنڈ جا ری کری گی، اس سلسلے میں تمام علاقائی ٹاؤن اور یوسی انچارجز کو ہدایت جا ری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترجیحی کاموں کی فہرست مرکزی دفتر پہنچا دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے کارکنان کو پیغام بھی دیا ہے کہ وہ سوشل میڈٖیا پر زیادہ سے زیادہ فعال ہو اور مرکزی قیادت کے پیغام کو آگے پہنچائیں۔
[ad_2]
Source link