[ad_1]
سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں کار اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے تصادم ہوا۔ واقعے کے بعد متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے سول و جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ رحیمہ اور 30 سالہ عبدالطیف کے نام سے کی گئیں جبکہ زخمیوں کی شناخت فوزیہ ، انیلا ، اقصیٰ ، الماس ، حمیدہ ، کریمہ ، حمیرا ، نجمہ ، دعا ، ،زہرا ، نسیم ، آفتاب ، قادر ، ممتاز ، دین محمد ، شاہد ، مبارک ، ادریس ، صاحب دین اور حیدر بخش کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ حادثہ کار اور سوزوکی پک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جس میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link