[ad_1]
کراچی: شہر قائد کے علاقہ صدر بزرٹہ لائن میں نجی اسکول کی 10 سالہ طالبہ نے مزاحمت اور شور کر کے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
اطلاعات کے مطابق دس سالہ طالبہ دوپہر کو دو بجے اسکول سے گھر جارہی تھی کہ ماسک پہنے نامعلوم ملزم نے اُسے بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے مزاحمت کی اور شور مچا دیا۔
بچی کا شور سن کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ علاقہ مکین جمع ہوئے اور اغوا کار کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔ مکینوں میں واقعے کے باعث شدید اشتعال پھیل گیا۔
ایس ایچ او صدر عمران زیدی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں ، جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
[ad_2]
Source link