36

وزیراعلیٰ گنڈا پور اور حماد اظہر میں کوئی اختلافات نہیں، بیرسٹر سیف

[ad_1]

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں