38

کراچی؛ ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

[ad_1]

 کراچی: شہر قائد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں باپ اپنے شیر خوار بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور شیرخوار بچہ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح و نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جانے والا 40 سالہ عابد دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ متوفی کا شیرخوار بیٹا ڈیڑھ سالہ عاطف نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

حادثے میں زخمی ہونے والی متوفی عابد کی اہلیہ 35 سالہ نادرہ کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں